تیرہویں پنچ سالہ منصوبے سے سیاحتی صنعت کا فروغ

0

 آٹھ اکتوبر کو چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق رواں سال  قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران اندرونِ ملک  ترسٹھ کروڑ ستر لاکھ  سفر ہوئے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ  چین کی سیاحتی مارکیٹ تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔ تیرہویں پنچ سالہ منصوبےکے دوران سیاحت سے متعلق مصنوعات کی  تحلیق او اپ گریڈیشن کی رفتارمزید تیز ہوئی ہے ۔ 

گزشتہ پانچ سال میں  ڈیجیٹلازیشن ، نیٹ ورک اور مصنوعی ذہانت کی ترقی سے چین کی سیاحتی صنعت کی ترقی میں بڑی مدد ملی ہے۔رواں سال خصوصی طور پر نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےسیاحتی مقامات پر انسداد وبا اور کنٹرول کے اقدامات  کیے گئے ،جس  سے سیاحتی مقامات مزید محفوظ اور منظم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ سالوں میں دیہی علاقوں میں سیاحتی صنعت کی ترقی چین میں سیاحت  کی ترقی کی ایک نمایان خصوصیت ہے۔ پانچ سالوں میں بائیس ہزار چھ سو گاؤں کو سیاحت کی ترقی سے غربت سے نکال لا گیا ہے اور سیاحت کی ترقی سے مقامی ماحول بھی کافی بہتر ہوا ہے ۔ کچھ دیہی علاقے چینی سوشل میڈیا پر  وائرل  ہو نے کی وجہ سے کافی مشہورچکے ہیں،  مثلاٰ حالیہ قومی دن کی تعطیلات میں دوہزار سیاحوں نے زی نان نامی گاؤں کی سیر کی ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY