اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب کی جانب سے امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی تردید

0

سات اکتوبر کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب دائی بینگ نے یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے نے چین کے خلاف کارروائی میں بھرپور شکست سے سبق حاصل نہیں کیا ،اتحاد اور تعاون کے لیے تمام رکن ممالک کی اپیلوں کو نظر انداز کیا اور چین پر  ایک مرتبہ پھر بے بنیاد الزامات لگائے۔چین ان الزامات  کی سخت مخالفت کرتا ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا کی آڑ میں چین کو بدنام کرنے اور اپنی ناکامی کا ملبہ چین پر ڈالنےکا عمل غلط ، بے سود اور غیرذمہ دارانہ ہے۔سنکیانگ میں استحکام اور خوشحالی  ہے اور مختلف قومیتوں کے عوام ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ہانگ کانگ میں سلسلہ وار پرتشدد فسادات ہوئے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی شدید متاثر ہوئی ۔ ایسے میں کوئی بھی ملک ہاتھوں پہ ہاتھ  رکھ کر نہیں بیٹھتا ۔اس وقت دنیا کو سنگین چیلنجوں کا  سامنا ہے ، ایسے میں مختلف ممالک امید  کررہے ہیں کہ بڑے ممالک خاصی ذمہ داری اٹھائیں گے۔اس کے علاوہ امریکہ کو سمجھنا چاہیئے کہ چین کے انسانی حقوق  کے بارے میں چینی عوام ہی تبصرہ کرنے کےحقدار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here