کھلے پن کا شاہکار شہر ، شیامین

0

سات اکتوبر کو چین کے ساحلی شہر شیا مین میں خصوصی اقتصادی علاقے کے قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی۔یاد رہے کہ سنہ انیس سو پچاسی میں بتیس سالہ جناب شی جن پھنگ شیا مین کے نائب میئر  تھے اور انہوں نے سنگاپور کے بین الاقوامی تجربات سیکھنے کا انتظام کیا۔سنگاپور سے واپسی کے بعد شیا مین کے زمینی حقائق کے مطابق کھلے پن کی حکمت عملی بنائی گئی۔
اپریل دو ہزار پندرہ میں صوبہ فو جیان ،جہاں شیا مین واقع ہے، کو چین  کے نئے آزاد تجارتی آزمائشی زونز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔آزاد تجارتی زونز کی تعمیر میں شیا مین نے اکیسویں صدی میں بحری شاہراہ ریشم کی تعمیر کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون اور افرادی تبادلوں کو فروغ دیا جس کی بدولت درآمدات و برآمدات میں خوب اضافہ ہوا۔
اس وقت عالمی تجارت ، ہوابازی سے متعلق مرمت،فائنینشل لیز ،ہوائی لاجسٹک،جدت کاری پر مبنی کاروبار کے آغاز،ثقافت و سیاحت،اعلی معیار کی مینوفیکچرنگ سمیت سات صنعتیں شیا مین میں ابتدائی شکل مرتب کرچکی ہیں ۔ستمبر دو ہزار سترہ میں جب شی جن پھنگ برکس ممالک کی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دوبارہ شیا مین گئے تو انہوں نے بہت متاثرکن انداز میں کہا کہ آتش جیسے سرخ پھولوں والے درخت فلیم ٹری اورآسمان میں پرواز کرتے بگلے اس شہر کی جدوجہد اور محنت کی علامت ہیں۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY