پینتالیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کیوبا کی جانب سے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی تحسین

0

چھ اکتوبر کو اقوام متحدہ کی پچہترویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث کے دوران کیوبا نے پینتالیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سنکیانگ میں چین کے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

تقریر میں نشاندہی کی گئی  کہ مختلف فریقوں کو تعمیری نوعیت کی بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا چاہیئے ،انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور دوہرے معیار کی ٘مخالفت کرنی چاہیئے۔

تقریر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی حکومت عوام کو ترجیح دیتے ہوئے  پائیدار  معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے ،غربت کے خاتمہ ،روزگار کی فراہمی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انسانی حقوق کے فروغ اور  تحفظ کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

تقریر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سنکیانگ میں سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے گئے ہیں جو سنکیانگ کی مختلف قومیتوں کے عوام کے انسانی حقوق کے ضامن ہیں۔سنکیانگ میں مسلسل تین سال کے طویل عرصے کے دوران کوئی پرتشدددہشت گردانہ واقعہ رونما نہیں ہوااور عوام پرامن ماحول میں خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY