پاکستان کا اقوام متحدہ میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ پر مشترکہ بیان، چینی موقف کی حمایت

0

پاکستان نے منگل کے روز  یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی  مخالفت کا اظہار کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی اہم قدر ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ عوامی جمہوریہ چین کا اٹوٹ حصہ ہے  اورہانگ کانگ کے امور خالصتا چین کے اندرونی معاملات ہیں۔جس کا مطلب کسی بھی غیر ملکی قوت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

مشترکہ بیان میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک ملک دونظام کے نفاذ کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  کسی بھی ملک میں قومی سلامتی سے متعلق  قانون سازی کا اختیار ریاست کے پاس ہوتاہے ۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کا نفاذ ایک جائز اقدام ہے  جو ایک ملک دونظام کی حفاظت کرتاہے ۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کے عوام کی آزادی اور جائز حقوق کا تحفظ  پرامن ماحول میں ہی ممکن ہے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY