چین کے ماحول دوست ترقیاتی تجربات قابل تقلید ہیں، یو این ای پی

0

حالیہ برسوں میں چین انسان اورفطرت کی ہم آہنگی پر مبنی جدید نظام کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے،جس کی عالمی برادری خوب تعریف کررہی ہے اور جس سے چین کے تجربات سے سیکھنے  کی خواہش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ ماحولیاتی منصوبہ بندی یعنی یو این ای پی کے خیال میں سرسبز ترقی کو فروغ دینے اور حیاتیاتی تہذیب و تمدن کی تعمیر  میں چین کے تجربات نہ صرف عالمی برادری کی اہم خدمت  ہے بلکہ مختلف ممالک کے لیے قابل تقلید  بھی ہیں۔

یو این ای پی کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر   جورس  سویا کے خیال میں ماحولیاتی انتظام میں چین کے تجربات قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے شہریوں میں ماحول دوست شعور کو اجاگر کیا ہے،دوسرا چین نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کام کی نگرانی کےلیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں اور تیسرا چین نے مینوفیکچرنگ  کی صنعتوں  کو مزید بہتر ماحول ،مزید صاف شفاف توانائی کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here