چین کی وزارت زراعت و دیہات کی اطلاع کے مطابق رواں سال چین میں اناج کی پیداوار 650 بلین کلوگرام ہونے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار انیس میں چین میں اناج کی پیداوار 663 بلین کلوگرام سے تجاوز کر گئی جو ریکارڈ پیداوارتھی۔ فی کس اناج 470 کلوگرام سے زیادہ رہی جو بین الاقوامی محفوظ معیار سےزیادہ ہے۔
آبادی زیادہ ہونے ، زمین اور پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے چین نے پالیسی ،بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری کو فروغ دیا ہےجس سے اناج کی فراہمی کی صلاحیت خوب مضبوط ہوئی ہے۔