چین اور بنگلہ دیش کےسفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کےصدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

0

چار اکتوبر کو ،چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید نے  دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا۔شی جن پھنگ نے اپنے مبارکباد کے  پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور  بنگلہ دیش کی  دوستی کی ایک لمبی تاریخ ہے ۔سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد  45 سالوں میں  ، دونوں ممالک نے  ہمیشہ ایک دوسرے  کا احترام  کیاہے ،سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھایا ہے، باہمی  مفادات پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کیا  ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ موجودہ وبا کے پھیلنے کے بعد بھی  ، دونوں ممالک نے مل کر کام کیا ہے اور چین بنگلہ دیش دوستی کا ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے وبا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ  میں چین – بنگلہ دیش تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور  دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک تعلقات  کو مستحکم کرنے ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے ، اور چین بنگلہ دیش اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لئے صدر عبدالحمید کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے  تیار ہوں۔ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید نے اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش چین تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ  اضافہ ہورہا ہے  اور اب یہ  ہر  کلیدی میدان  کا احاطہ کرتے ہیں۔بنگلہ دیش اس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بنگلہ دیش کی معاشی اور معاشرتی ترقی  میں مسلسل حمایت پر میں دل سے  چین کا شکرگزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین قریبی اور دوستانہ تعلقات مزید  گہرے ہوں گے۔اسی دن ،چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بھی  مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ لی کھ  چھیانگ نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے ، چین بنگلہ دیش اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، اور دونوں ممالک اور عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کیلئے تیار ہے۔ حسینہ واجد  نے اپنے  پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کی  ہرآزمائش پر پوری اتری دوستی اور تعاون نے بنگلہ دیش چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت کو جنم دیا ہے۔ بنگلہ دیش اور چین کے مابین باہمی تعاون اس خطے  نیز  دنیا میں امن ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بہت اہم ہے ۔  

SHARE

LEAVE A REPLY