افریقہ میں چین-افریقہ تعاون کے گیارہ سو منصوبوں پر کام جاری

0

مقامی وقت کے مطابق دو اکتوبر کوانگولا کے صوبہ ملنجی میں چینی کمپنی کی زیر تعمیر کبوڈی سڑک کی تعمیر بخیر وخوبی مکمل ہوئی ۔
اس سڑک کی کل لمبائی ترسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر ہے جو انگولا کی قومی شاہراہ کا اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نقل و حمل کی استعدادمیں بڑی حد تک اضافہ ہو گا اور  علاقائی سطح پر معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ ملے گا۔
 افریقہ میں موجود چینی کمپنیوں نےوبا کے دوران مشکلات کے باوجود پیداواری سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے جس کی بدولت  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بطریق احسن جاری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی اطلاعات کے مطابق افریقہ میں چین کے گیارہ سو سے زائد تعاون کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین افریقہ تجارت کی مالیت اسی ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی اور افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری میں ایک اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY