چین میں قومی دن کی تعطیلات میں پچاس کروڑ مقامی سیاح ،پر اعتماد چین کے عکاس ہیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ

0

حال ہی میں سی این این اور اے پی سمیت دیگر امریکی ذرائع ابلاغ  نے چین کے قومی دن کی تعطیلات میں سیروسیاحت کے شعبے پر توجہ دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا ہے کہ انسداد وبا میں حاصل کردہ نمایاں پیش رفت کے باعث دیکھا جا سکتا ہے کہ چین پر اعتماد انداز میں کامیابی کےساتھ معمولات زندگی کو بحال کر رہا ہے۔ 

سی این این نے چائنا ٹور ازم اکیڈمی  کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعطیلات میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا سیروسیاحت کرنا وبا پر کامیابی سے قابو پانے کے لیے چین کا ایک امتحانی مرحلہ ہے جس سے چین کی معاشی ترقی میں بھی تیزی آئےگی ۔

اے پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنے زیادہ افراد کی، آزادانہ طور پر اندرون ملک  تفریحی سرگرمیوں  کی یہ پوری دنیا میں واحد مثال ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ وبائی صورتحال پر موثر طور پر قابو پانے کے باعث دوسری سہ ماہی میں چین کے اہم سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی تعداد پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 159 فیصد زائد رہی اورچین کی سیاحتی منڈی عروج پر ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات میں  کئی لاکھ افراد ہوائی جہاز سے سفر کریں گے جس سے چینی فضائی کمپنیاں وبا کے اثرات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی دن کی تعطیلات، ملک میں اقتصادی بحالی کو  بھرپور قوت محرکہ فراہم کریں گی۔    

SHARE

LEAVE A REPLY