“چین کے عملی اقدامات”عالمی صنفی مساوات کو فروغ دینے کی اہم قوت”

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے یکم اکتوبر کو” بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس” کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صنفی مساوات اور خواتین کی ترقی کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دیا جائے اور کووڈ۔۱۹ کے باعث خواتین پر مرتب ہونے والے اثرات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

چینی صدر کے خطاب نے پوری دنیا میں صنفی مساوات اور خواتین کے مفادات و حقوق کے تحفظ کے لیے سمت کا تعین کیا ہے اور طاقتور قوت بھی فراہم کی ہے۔

رواں سال خواتین کی عالمی کانفرنس کی پچیسویں سالگرہ اور عالمی خواتین سمٹ کی پانچویں سالگرہ ہے۔انہیں خواتین کی ترقی سے متعلق مقاصد کا اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔جناب شی نے موجودہ کانفرنس میں خواتین کی ترقی سے متعلق چار تجاویز پیش کیں جو مذکورہ دو کانفرنسوں کے کلیدی خیالات کا بہترین نچوڑ ہیں  اور کووڈ-۱۹  کے پیش نظر چینی حل بھی پیش کیا گیا ہے۔چینی صدر نے 2025میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک عالمی اجلاس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی جو عالمی سطح پر خواتین کے طویل المدتی ترقیاتی نصب العین کے لیے چین کی منصوبہ بندی اور اہمیت کا مظہر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY