چینی عوام کی خوشحالی سے جڑا چینی خواب

0

انتیس نومبر دو ہزار بارہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے والے چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی میوزیم میں “چینی خواب “کا تصور پیش کیا جس کا مطلب ملک کی خوشحالی اور مضبوطی،قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔یہ تصور ایک خوبصورت زندگی کے لیے عوام کی توقعات اور خوبصورت دنیا کے لیے لوگوں کی خواہشات  کا عکاس ہے۔

گزشتہ صدی کے ساٹھ کے عشرے میں جناب شی جن پھنگ  نےصوبہ شان شی کے ایک گاوں لیانگ جیا حہ میں سات سال گزارے ،  وہاں انہوں نے کسانوں کی مشکل زندگی کو دیکھا۔اُس وقت  ان کے دل میں اس خواہش نے مضبوط جڑ پکڑی کہ عوام کی خوشحال زندگی کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔

دو ہزار پندرہ میں جب  انہوں نے دوبارہ لیانگ جیا حہ کا دورہ کیا تو  اُس وقت وہاں کے کسان بہتر زندگی بسر کر رہے تھے۔ لوگ بہتر مکانات میں رہائش پذیر تھے اور انہیں انٹرنیٹ ،بنیادی طبی انشورنس ،  پنشن اور تعلیمی سہولیات دستیاب تھیں۔اس حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی خواب ، عوام کا خواب ہے اور خوشحال زندگی کے لیے چینی عوام کی خواہشات کو مربوط بنانے سے ہی چینی خواب کی تکمیل کی جا سکے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY