چین کی وزارت حیاتیات اور ماحول نے ستائیس ستمبر کو “موسمیاتی تبدیلی پر مثبت رد عمل ” کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ محکمہ برائے امورِ موسمیاتی تبدیلی کے سربراہ لی گاون نے کہا کہ چین نے “بارہویں پنچ سالہ منصوبے” سے جی ڈی پی کے فی یونٹ میں کاربن اخراج کی کمی کا ہدف بنایا تھا۔
سال دو ہزار انیس میں چین میں جی ڈی پی کے فی یونٹ کاربن اخراج میں سال دو ہزار پندرہ اور دو ہزار پانچ کے مقابلے میں بالترتیب اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد اور اڑتالیس اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی ہے ۔ چالیس سے پینتالیس فیصد کی کمی کےوعدے کو قبل از وقت ، سال دو ہزا بیس تک پورا کیا گیا ہے۔
لی گاو کے مطابق “چودہویں پنچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کاربن اخراج کی کمی کے اس عمل کو آگے بڑھائے گا اور ملک بھر میں کاربن اخراج کی تجارتی منڈی کے قیام کو تیز کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ماحول دوست پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے وسائل ، مالیات ،ٹیکس اور قیمت سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ طور پر متعلقہ پالیسی بنائی جائے۔