چین، اقوام متحدہ کے شعبہ برائے معاشی و معاشرتی امور اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے چھبیس ستمبر کو ،مشترکہ طور پر غربت کے خاتمے اور جنوب – جنوب تعاون کے حوالے سے اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔چینی ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے کانفرنس کی صدارت کی۔
وانگ ای نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کو انسداد وبا ، معیشت اور عوامی زندگی کو مستحکم بنانے کے مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ترقی پذیر ممالک کو اتحاد و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ترقی کے راستے پر ایک وسرے کے شانہ بہ شانہ چلنا چاہیے۔
وانگ ای کا کہنا تھا کہ 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی مرکزی حیثیت کو محفوظ کیا جانا چاہیے ، مشترکہ طور پر غربت کے خاتمے کے اولین ہدف کو پورا کرناچاہیے، انسداد وبا کے خلاف جنگ میں مشترکہ حتمی فتح حاصل کی جانی چاہیے اور نئے عہد میں جنوب – جنوب تعاون کی مشترکہ طور پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین 73ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اور اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے اعلان کردہ سلسلہ وار اقدامات پر عمل درآمد کرے گا۔چین ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
کانفرنس میں شریک مختلف فریقوں نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور صدر شی جن پھنگ کے اعلان کردہ اہم اقدامات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نےاقوام متحدہ کے رہنما کردار کی حمایت کرتے ہوئے انسداد وبا کے لیے تعاون کی اپیل کی۔