گزشتہ برس سے ٹک ٹاک مسلسل امریکی دباو کا شکار ہے۔ بالخصوص رواں برس جولائی کے بعد سے امریکی حکومت نے “قومی سلامتی” کی آڑ میں ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس پر براہ راست دباؤ ڈا لا ہے۔ اس اقدام کا واحدمقصد پابندی کے نفاذ سے ٹک ٹاک کو مجبور کرنا ہے کہ وہ اپنا کاروبار امریکی کمپنیوں کو فروخت کر دے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاک مختصر دورانیے کی تخلیقی ویڈیوز کے باعث کروڑوں امریکی صارفین میں انتہائی مقبول ہے۔امریکہ نے بناء کسی ٹھوس شواہد کے محض زاتی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کے بہانے ٹک ٹاک کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کا یہ اقدام چین کی قومی سلامتی ، مفادات ، وقار اور کاروباری اداروں کی طویل مدتی ترقی کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ امریکہ تجارتی آزادی میں رکاوٹ کے لئے ریاستی طاقت کا استعمال کرتا ہےجو ڈبلیو ٹی او کے کھلے پن ، شفافیت اور عدم تفریق کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ایک کھلی راہزنی بھی ہے۔