چینی صدرشی جن پھنگ کا نئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین۔جاپان تعلقات کی تعمیر پر زور

0
新华社照片,北京,2020年9月22日 习近平在第七十五届联合国大会一般性辩论上发表重要讲话 9月22日,国家主席习近平在第七十五届联合国大会一般性辩论上发表重要讲话。 新华社记者 鞠鹏 摄

چین کے صدر شی جن پھنگ اور جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدا سوگا کے درمیان پچیس تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔اس موقع پر جناب شی جن پھنگ نےنئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین۔جاپان تعلقات کی تعمیر پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان نہ صرف قریبی ہمسایے بلکہ ایشیا اور دنیا کے اہم ممالک ہیں ،فریقین کے وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کےوسیع امکانات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین۔جاپان تعلقات معمول پر واپس آئے ہیں اور مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے۔چین جاپان کی نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کی روشنی میں تاریخی اور حساس مسائل کو حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ باہمی اعتماد سازی کو فروغ دیں ،باہمی سودمند تعاون کو وسعت دیں اور افرادی تبادلوں کو آگےبڑھائیں۔جناب شی نے کہا  کہ وہ جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ  مل کرچین۔جاپان تعلقات کو نئی ترقی دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک قائدانہ کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور جاپان مشترکہ مفاد میں ایک دوسرے کی حمایت کر سکتے ہیں۔چینی صدر نے یہ امید ظاہر کی کہ فریقین باہمی تعاون کے معیار میں بہتری سے شفاف اور کھلے تجارتی و سرمایہ کاری ماحول کے تحت مستحکم اور ہموار صنعتی اور سپلائی چین مشترکہ طور پر برقرار رکھ سکیں گے۔انہوں نے جاپان میں آئندہ برس منعقد ہونے والی اولمپک کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
جاپانی وزیراعظم سو گا نے کہا کہ جاپان عالمی سطح پر چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے ،فریقین کے درمیان مستحکم تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں بلکہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر شی کے ساتھ قریبی مشاورت برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے گا۔  
 

SHARE

LEAVE A REPLY