اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 45 ویں کانفرنس کے دوران “غربت کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی حفاظت” کے موضوع پر ویڈیو سائیڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں شریک چینی اور غیرملکی ماہرین نے غربت کے خاتمے کے حوالے چین کے کامیاب تجربات پر تبادلہ خیال کیا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت اور چین میں غربت کے خاتمے کے اہم کردار کو بھی سراہا۔
اس میٹنگ کا انعقاد اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دوسری عالمی تنظیموں کے لیے چینی وفد نے کیا تھا۔میٹنگ میں بنگلہ دیش ، ملائشیا ، ایران ، شام اور وینزویلا سمیت جنیوا میں تعینات دیگر ممالک کے وفود کے عہدے داران ، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کےدفتر اور این جی او زکے نمائندوں نےبھی شرکت کی۔
ورلڈ بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے ، چین نے دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے ستر فیصد سے زائدخدمات سرانجام دیں، جس سے انسانی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر ، سب سے طویل عرصے تک اور سب سے بڑی آبادی کے لیے غربت کے خاتمے کا ایک معجزہ رونما ہوا ہے۔