اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا وبا کےخلاف مضبوط اتحاد کا مطالبہ

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوتریز نے حالیہ دنوں اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے کے موقع پر ایک تقریر کی ، جس میں عالمی برادری سے اتحاد کو مستحکم کرنے اور نوول کورونا وائرس کی وبا کو مشترکہ طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے تمام فریقوں سےاپیل کی کہ  “نئی سرد جنگ” سے بچا جائے۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ کووڈ -۱۹ کی وبا نے عالمی سطح پر نظام کی کمزوری اور عدم مساوات  کو بے نقاب کیا ہے ، جس سے صحت کا ایک بہت بڑا بحران اور “دی گریٹ ڈپریشن”  کے بعد کے حالات سے بھی  بدترین معاشی نقصان ہوا ہے۔ انہوں  نے عالمی برادری کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک کو  عوامی صحت کےاس بحران میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی  تاکید کی۔ انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دنیا میں ، ہمیں ایک آسان سی حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ متحد ہونا ہی اپنی مدد کرنا ہے۔ اگر ہم اس سچائی کو نہیں سمجھتے ہیں تو سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ “نئی سرد جنگ”  سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی ، دنیا “انتہائی خطرناک سمت میں  بڑھ رہی ہے،تکنیکی اور معاشی تنازعات جیو سٹریٹیجک اور فوجی تنازعات میں تبدیل ہوسکتے ہیں اور اس طرح کے حالات سے ہر قیمت پر گریز کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here