چینی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں چین پر لگائے گئے امریکی الزامات مسترد کر دیئے

0

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے23  ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپنا جوابی حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پچھترویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوران امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کی عام بحث میں ، امریکہ نے بنیادی حقائق کو نظرانداز کرکے چین کے خلاف جو بیان بازی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ،چین اس کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

چینی وفد نے کہا کہ امریکہ ،دنیا میں جدید  ترین طبی ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے  تاہم اب وہ کووڈ-۱۹ سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے ۔اس کی وجہ غورطلب ہے۔اس وبا کے متعلق امریکہ نے چین کے خلاف بے بنیاد  الزامات لگائے تاکہ انسداد وبا کے سلسلے میں اپنی نا اہلی سے لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جا سکے۔ امریکی نےعالمی ادارہ صحت پر بلاجواز تنقید کی اور اس  سے علیحدگی اختیار کی ، جس کی وجہ سے اس وبا کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر تعاون خطرے کا شکار ہوا ہے  اور امریکی عوام سمیت دنیا کے تمام ممالک کے عوام کو نقصانات پہنچے ہیں۔  اب امریکہ کو چاہیے کہ وہ ” وائرس  لیبلنگ ” اور اس پر سیاست  ترک کرے ، اپنی   قابلیت  اور توانائی کو اپنے ملک میں  وبا سے لڑنے پر مرکوز کرے ، اور اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کو ان کا کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے۔

اس کے علاوہ چینی وفد نے ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر امور پر ، امریکہ کی جانب سے چین پر  لگائےجانے والے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here