امریکی محکمہ دفاع نے انسداد وبا فنڈز میں سے ایک ارب ڈالر کا غلط استعمال کیا ہے، امریکی میڈیا

0

امریکی میڈیا “واشنگٹن پوسٹ ” نے بائیس تاریخ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس سال مارچ میں امریکی کانگریس نے کورونا وائرس کے لیے مدد ، ریلیف اور معاشی سیکیورٹی ایکٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کو انسداد  وبا کی  امداد کے لئے ایک  ارب  ڈالر  کی رقم مختص کی لیکن بعد میں اس امدادی  رقم  کا بیشتر حصہ دفاعی ٹھیکیداروں میں تقسیم کیا گیا جن انسداد وبا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

واشنگٹن پوسٹ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ  رقم پہلے ماسک جیسے طبی حفاظتی سازوسامان کی  تیاری کے لئے استعمال ہونی تھی ، لیکن پینٹاگون نے ان  کمپنیوں میں بطور “انعام”  تقسیم کی جو ہوائی جہاز کے انجن کے پرزے ، ملٹری یونیفارم ، ڈرون اور سولر سیل تیار کرتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY