چین نے کووڈ-۱۹ کی وبا پر کیسے قابو پایا ؟غیرملکی میڈیا

0

حال ہی میں چین نے کووڈ- ۱۹ کی وبا پر قابو پانے میں مرحلہ وار اہم نتائج حاصل کیے ۔ جہاں ایک طرف مختلف صنعتوں میں  پیداواری عمل بحال ہوا ہے وہیں سماجی سرگرمیاں بھی بحال ہورہی ہیں۔چین نے کووڈ-۱۹ کی وبا پر قابوکیسے  پا یا ہے؟ کورونا وائرس کو کیسےشکست دی؟غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی کامیابی حکومت کے سخت اقدامات اور عوام کی بھرپور حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی تھی ۔

امریکی اخبارنیوز ویک  کی رپورٹ کے مطابق  چین نے وبا کے خلاف جو  کامیابی حاصل کی ہےاس  کی وجوہات  وبا پر قابو پانے  اور روک تھام کے لیے اٹھائےگئے سخت اقدامات اور حکومت پر عوام کا اعتماد ہیں۔

اپریل میں امریکی میگزین سائنس میں ایک تحقیق شائع ہوئی جس کے مطابق وبا کے پہلے پچاس دنوں میں چین کےانسداد وبا کےلیےاپنائے جانےوالے سخت  اقدامات سے سیکڑوں ہزاروں افراد کو متاثر ہونے سے بچایا گیا ۔

تھائی لینڈ کے  “بینکاک پوسٹ” کے مطابق صرف تین ماہ کے اندر اندر چین میں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔اس کی تین بنیادی وجوہات ہیں: طاقتور رہنمائی، وبا پر کنڑول اور روک تھام کا مشترکہ اور جامع نظام اور بڑے پیمانے پر عوام کی حمایت۔

SHARE

LEAVE A REPLY