چین کی غربت کے خاتمے کی کامیابیاں، دنیا کیلئے روشن مثال

0

  رواں سال  اقوام متحدہ کے قیام کی پچھترویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔اقوام متحدہ نے اپنے قیام سے اب تک متعدد کامیابیاں حا صل کی ہیں جن میں تنا زعات اور جنگوں کے خاتمے کی کا میاب کوششیں ، امن کا قیام اور پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کو غربت سے نکالنے کی کوششیں سب سے اہم ہیں۔

اقوام متحدہ کے ۲۰۳۰ ترقیاتی اہداف میں ایک اہم ہدف دنیا سے  غربت کا خاتمہ ہے۔ رواں عشرہ اس ہدف کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ اقوام عالم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے پاس چین کے غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کی شکل میں بہترین ماڈل موجود ہیں جن سے استفادہ کرکے  آسانی سے غربت سے چھٹکارا حا صل کیا جاسکتاہے۔ اس سے بھی زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ چین اس سلسلے میں پوری دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے تیا رہے  بلکہ چینی صدر شی جن پھنگ عالمی فورمز پربارہابنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی اپیل اوراس سلسلے میں چین کے عزم  اور چین کی طرف سے بھر پور تعاون کا  اظہار کرتے رہتے ہیں۔

اس وقت کووڈ- ۱۹ اورعالمی معاشی بدحالی کی وجہ سے دنیا میں غربت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں چین کے غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور کئی ممالک کو اس کا ادراک بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے کئی اہلکاروں نے اپنے بیا نا ت میں چین کی کا میابیوں کی تحسین کی ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فییبریزیوہاکسلڈ نے چائنا میڈیا گروپ کو اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا  کہ چین اقوام متحدہ کے  پائیدار ترقیاتی اہداف ۲۰۳۰ کے حصول میں اہم کردارادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں دنیا کے دوسرے ممالک چین سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ 

پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے حالیہ دنوں اپنی حکومت کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے دو انٹر ویوز میں چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان چین سے بہت کچھ سیکھ رہاہے اور ان میں سب سے اہم غربت کے خاتمے کے سلسلے میں چین کے تجربات ہیں۔ اس کے علاوہ 

پاکستان کے حکومتی تھنک ٹینک کے سکالر بازید کاسی نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو میں کہا کہ چین ہمیشہ سے ہی اقوام متحدہ کا مضبوط ترین ستون رہا ہے اور بنی نوع انسان کے حالات زندگی بہتر بنانے اور عالمی امن ، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔

کووڈ- ۱۹ پر جلد قابو پانا ہو، بہترین معاشی ماڈل ہوں یا غربت کا خاتمہ چین پوری دنیا کیلئے ایک بہترین اور کامیاب مثال بن چکا ہے۔ چین پوری دنیا کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کرنے کیلئے تیارہے، چین کثیر الجہتی پر یقین رکھتاہے اور سمجھتاہے کہ  ساتھ چلنے سے ہی تما م مشکلات پر قابو پایا جاسکتاہے اورتعاون ہی واحد انتخاب ہے جس میں سب کی جیت ہے۔   

SHARE

LEAVE A REPLY