اٹھارہ ستمبر کو ، امریکی محکمہ تجارت نے امریکہ کے اندر وی چیٹ اور ٹِک ٹِک کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ۔اس بارے میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےکہا کہ امریکہ نے “قومی سلامتی” کے نام پر چینی موبائل ایپلی کیشنز وی چیٹ اور ٹِک ٹاک کے ساتھ متعلقہ لین دین پر پابندی عائد کی ہے ، جس سے متعلقہ کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سخت نقصان پہنچا ہے اورمارکیٹ کے نظم میں خلل پڑ ا ہے ۔چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ نے بغیر کسی ثبوت کے مذکورہ دونوں کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس پر دباو ڈالنے کیلئے بار بار قومی طاقت کا استعمال کیا ہے ، جس سے کمپنیوں کی عام کاروباری سرگرمیوں میں سنجیدہ نوعیت کا خلل پڑا ہے۔اور امریکہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کے اس اقدام نے بین الاقوامی معاشی اور تجارتی نظم کو مجروح کیاہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ غنڈہ گردی ترک کر ے ، اپنے غلط کاموں کو فی الفور بند کرے ، اور صاف شفاف بین الاقوامی قوانین اور نظم و ضبط کو برقرار رکھے۔ اگر امریکہ اپنے راستے پر چلنے پر اصرار کرتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔