اقوام متحدہ کی تحفظ امن کی کاروائیوں میں چینی فوج کی شرکت کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجرا

0

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے 18 تاریخ کو “گزشتہ تیس سالوں کے دوران اقوام متحدہ کی تحفظ امن کی کاروائیوں میں چینی فوج کی شرکت “کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا۔ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی فوج اقوام متحدہ کی تحفظ امن کی کارروائیوں میں ایک کلیدی قوت ہے۔ کمبوڈیا ، لائبیریا ، اور سوڈان سمیت 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے تحفظ امن مشن میں چینی امن فوجیوں نے شرکت کی ہے۔انہوں نے تنازعات کے پرامن حل ، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے ، اور میزبان ممالک کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وائٹ پیپر سے پتہ چلتا ہے کہ چینی فوج امن سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ چینی فوج نے 90 سے زائد ممالک اور 10 سے زیادہ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی ، سلامتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک دوسرے کے ملک کے دوروں ، ماہر ین کے تبادلوں ، مشترکہ مشقوں اور تربیت اور اہلکاروں کی تربیت جیسی سرگرمیوں کے ذریعے چین اور متعلقہ ملکوں اور تنظیموں کے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہوا ہے ، تجربات اور طریقوں کا تبادلہ ہوا ہے۔تعاون ، قریبی دوطرفہ اور کثیرالجہت تعلقات کی مضبوطی سےمتعلقہ فریقوں کی تحفظ امن کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشاں رہی ہے۔ چین سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقوام متحدہ کی تحفظ امن کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون اور حصہ لے گا ، اقوام متحدہ کے “ایکشن فار پیس کیپنگ” میں فعال طور پر اپنی خدمات انجام دےگا ، اور دنیا کے دیرپا امن ، عالمی سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے تحفظ امن عمل کی معقول اور ضروری اصلاحات کی حمایت کرے گا۔ اور ایک کھلی ، جامع ، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کے قیام کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتا رہیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY