سترہ تاریخ کو، چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت” کے بارے میں ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ وائٹ پیپر کے مطابق سنکیانگ روزگار کے فروغ کو عوامی زندگی سے متعلق سب سے بڑا منصوبہ قرار دیتا ہے، جس سے روزگار کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، اور تمام قومیتوں کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق سن 2014 سے 2019 تک سنکیانگ میں ملازمین کی کل تعداد ایک کروڑ تیرہ لاکھ باون ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ تینتیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔شہروں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 23،200 سے بڑھ کر 34،700 یوان جبکہ دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 8،724 یوان سے بڑھ کر 13،100 یوان تک پہنچ گئی ہے ۔ وبا کے منفی اثرات کےپیش نظر سنکیانگ نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول اور معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے منصوبے جاری کیے ہیں۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ بین الاقوامی لیبر قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی فعال طور پر پاسداری کرتا ہے ، اور ہر ممکن حد تک تمام قومیتوں کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے ، اور اعلی سطح اور وسیع تر معنوں میں بقا اور ترقی کے حق کو حاصل کرنے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔