چین میں موجود امریکی کمپنیاں چین سے دستبرداری کے لئے راضی نہیں ہیں :غیر ملکی میڈیا

0

جاپان کے “نکی ایشین ریویو” نے بارہ ستمبر کو رپورٹ کیا کہ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے چین اور امریکہ تعلقات کے “ڈی کپلنگ” کی وکالت کی ہے ، لیکن چین میں زیادہ تر امریکی کمپنیوں نے اپنی فیکٹریوں کو چین سے باہر منتقل نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا جیسی کچھ کمپنیوں نے چین سے نکلنے کے بجائے چین میں اپنی پیداواری سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ سی این این کے تجزیے کے مطابق ، امریکی کمپنیوں کی منتقلی اتنی آسان نہیں ہے۔ منتقلی کی صورت میں
پیداواری لاگت بہت زیادہ ہو گی ۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے جولائی میں گولڈمین سیکس کے تجزیہ کاروں سے کہا تھا کہ چینی سپلائرز دنیا میں سب سے زیادہ مسابقتی ہیں ،”چین میں اجزاء کی خریداری نے گاڑیوں کی لاگت کو بہت کم کردیا ہے۔” برطانوی اخبار “گارڈین” نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ دنیا کو چین اور امریکہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اور ڈی کپلنگ کے اثرات دونوں اطراف کیلئے تباہ کن ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY