چین سے غیر ملکی سرمائے کے انخلا کی رفتار میں تیزی کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں، فارن چیمبرآف کامرس کی تازہ ترین رپورٹ

0

چین سے غیر ملکی سرمائے کے انخلا  کے نظریہ” کے جواب میں ، چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان منگ وئی نے 16 تاریخ کو دو بڑے غیر ملکی چیمبرآف کامرس کی تازہ ترین اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے حوالے سے  غیر ملکی کمپنیوں کے اعتماد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

منگ وئی نے اسی دن منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 ستمبر کو شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ بیشتر کمپنیاں چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں۔ سروے شدہ کمپنیوں میں سے 78.6 فیصد نے کہا کہ وہ  چین سے اپنی سرمایہ کاری منتقل نہیں کریں گے۔ دس ستمبر کو چین میں یوروپی یونین چیمبر آف کامرس نے ایک رپورٹ جاری کی  ۔ اس رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ چین میں یورپی یونین کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری عام طور پر مستحکم ہے ، اس سروے میں شریک  کمپنیوں میں سے صرف 11فیصد کمپنیوں نے اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تبدیل کرنے پر غور کیا ہے ، جو 10 سالوں میں سب سے کم سطح کے قریب ہے۔

اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طویل عرصے سے چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے حوالے سے غیر ملکی کمپنیوں کے اعتماد میں کوئی تبدیلی  نہیں آئی ہے۔

نوول کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ، رواں سال عالمی سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چین نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول اور معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششوں کو مربوط کیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد  آہستہ آہستہ مستحکم ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ، جنوری سے اگست تک ، چین میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 619.78 بلین یوآن تھا ، جس میں پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں  2.6 فیصد کا اضافہ ہواہے  ۔ اگست میں ، چین میں  غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 84.13 بلین یوآن تھا ، جس میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here