بائٹ ڈانس نے مائیکرو سافٹ کو ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار فروخت کرنے سے انکار

0

امریکہ میں ٹک ٹاک کی کاروباری صورت حال میں ایک بار پھر تبدیلی آگئی ہے۔ کسی بھی ممکنہ کاروباری معاہدے پر پہنچے سے پہلے ہی، مائیکروسافٹ نے مقامی وقت کے مطابق 13 ستمبر کو ایک بیان جاری کیا کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ وہ مائیکرو سافٹ کو ٹِک ٹِاک کا امریکی کاروبار نہیں فروخت کرے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے قبل ازیں ٹِک ٹِاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف دو انتظامی احکامات جاری کرچکے ہیں ، اور عوامی طور پر بیان دیا ہے کہ جب تک ٹِک ٹِاک اپنے امریکی کاروبار کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط مکمل نہیں کرتا ہے ، اسے 15 ستمبر سے قبل اپنے امریکی کاروبار کو بند کرنا ہوگا۔ چودہ ستمبر کو ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے متعلقہ سوالوں کے جواب میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے متعدد مواقع پر ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ غیرملکی کمپنیوں کو امریکہ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے ایک کھلا ، منصفانہ ، انصاف پسند اور غیر امتیازی بین الاقوامی کاروباری ماحول مہیا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ رپورٹر کی ذکر کردہ متعلقہ کمپنیوں کے مخصوص اقدامات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here