قازقستان کے صدر کی وانگ ای سے ملاقات

0

مقامی وقت کے مطابق 12 ستمبر کو قازقستان کے صدرقاسم جومارٹ توکایوف نے نورسلطان میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور قازقستان کے تعلقات ایک طویل عرصے سے مستحکم ترقی کر رہے ہیں اور دونوں ممالک اچھے ہمسایہ ممالک ہیں۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر توکائیوف نے باہمی اعتماد اور گہری دوستی کی ایک اعل ی مثال قائم کی ہے ، اور مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مستقل میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا ، جس سے چین قازقستان تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب کھلے گا۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین وبا کے خلاف قازقستان کی کامیابیوں کو سراہتا ہے، اور وبا کے خلاف جنگ میں قازقستان کے ساتھ تشخیص اور علاج کے اپنے تجربات کا تبادلہ جاری رکھے گا،اور دونوں ممالک کے مابین ویکسین اور ادویات کی تحقیق اور ترقی میں تعاون کو مستحکم
کرنے کے لئے تیار ہے۔ توکایوف نے شی جن پھنگ کے زبانی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وانگ ای سے صدر شی جن پھنگ کو مخلصانہ نیک تمناوں کا پیغام پیش کرنے کو کہا۔ توکایوف نے اظہار خیال کیا کہ قازقستان انسداد وبا میں امدادی ساز و سامان اور مدد فراہم کرنے اور طبی ماہرین کو بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے ، اور ویکسین کی تحقیق اور ترقی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY