امریکہ کو دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو بند کرنا چاہیئے ، وانگ ای

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے گیارہ تاریخ کو ماسکو میں روسی ہم منصب سیرگئی
لاوروف کے ساتھ میڈیا سے مشترکہ ملاقات کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین دوسرے ممالک
کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتا ، اور یقینی طور پر امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت
نہیں کرے گا۔یہ چین کی سفارتی روایت ہے ،یہ کام کرنے کا چینی طریقہ ہے ، اور یہ بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی
معمول بھی ہے۔ اس وقت چین امریکہ سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔
حقائق سے دیکھیں کہ چین کی قومی عوامی کانگریس نے کبھی بھی امریکہ کے داخلی امور سے متعلق بلوں کی
تشکیل کے بارے میں بات نہیں کی ، لیکن امریکی کانگریس نے اکثر طور پر چین کے اندرونی معاملات پر
مختلف نام نہادبل پیش کیےہیں۔ ہم امریکہ کے کچھ لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے معاملات کو بہتر
طریقے سے سنبھالیں ، بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی پوری پابندی کریں اور دوسرے ممالک کے اندرونی
معاملات میں مداخلت بند کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here