چین کے شہر شیامن میں تیسرے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اعلیٰ سطحی ترقیاتی فورم کا انعقاد

0

تیسرا “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اعلیٰ سطحی ترقیاتی فورم نو تاریخ کو چین کے صوبہ فو جیان کے شہر شیا من میں منعقد ہوا۔چین کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں ، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، کاروباری انجمنوں کے نمائندوں ، ماہرین ، اسکالرز اور کاروباری افراد نے فورم میں شرکت کی۔شرکاء نے کووڈ۔۱۹ کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کے تناظر میں مستحکم بیرونی سرمایہ کاری اور نئے صنعتی ماڈلز کی جستجو سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

شیا من کے ڈپٹی میئر لن جیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ نے بین الاقوامی معیشت اور تجارت کو بے حد متاثر کیا ہے ، لیکن چین اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک اور خطوں کے درمیان جاری تجارت نے وبا کے دوران مضبوط لچک اور بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس فورم کا مقصد رابطوں کی مضبوطی، اقتصادی بحالی اور عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here