چین کے صوبہ جیانگ شی کے شہر ای چھون میں بانس کی کو نپلوں کے ایک کارخانہ میں کام کرنے والے مذدور چونگ گو ای اب کافی خوش نظر آ تے ہیں۔چونگ گو ای ایک ٹانگ سے معذور ہیں ،انہیں گھر سے کارخانے تک پیدل چلنے میں صرف دس بارہ منٹ لگتے ہیں اور وہ روزانہ سو سے زائد یوان کماتے ہیں۔تاہم کئی سال قبل ان کے حالات کافی مختلف تھے، اسی لیے وہ اپنی موجودہ زندگی سے کافی مطمئن ہیں۔
چونگ گو ای شوانگ ہونگ گاؤں میں رہتے ہیں جو پہاڑی علاقے میں واقع ہے ۔ای چھون شہر کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی مدد کے تحت یہاں بانس کی کونپلوں کا کارخانہ قائم ہوا ،بلکہ بانس کی کونپلیں جمع کرنے اور نقل و حمل کے لیے نئی سڑک کی تعمیر بھی کی گئی۔کچھ کسان بیس دن بانس کی کونپلیں جمع کر کے دس ہزار سے بھی زائد یوان کمارہے ہیں۔
خصوصی صنعت کو فروغ دے کر غریب گاؤں کو غربت سے نجات دلانا بنیادی سائنسی طریقہ کار ہے اور “سرسبز پہاڑ سونا اور صاف شفاف پانی چاندی ” کے تصور کا مظہر ہے۔