چین میں کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

0

چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا ۔ملک کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے نمایاں شخصیات کو قومی تمغے اور قومی اعزازات سے نوازا۔

اجلاس کے آغاز میں کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ کے شہداء اور جاں بحق ہم وطنوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہانسانی زندگی سب سے قیمتی ہے۔ لوگوں کی جان کے تحفظ کی ذمہ داری ، چینی کمیونسٹ پارٹی کو ہر قیمت پر ادا کرنی چاہئے اور اسے ہر قیمت پر ادا کرنے کے قابل ہونا چاہئے ، کیونکہ پارٹی کا بنیادی مقصد عوام کی بھر پور خدمت ہے۔

اسی دن منعقدہ کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے تقریب تقسیم اعزازات میں جناب شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے دوران چینی عوام اور چینی قوم نے زندگیوں کو ترجیح دینے ،ملک میں اتحاد قائم رکھنے ،دوسروں کے لیے خدمات سرانجام دینے،سائنس کا احترام کرنے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی عظیم روح کی تشکیل کی۔یہ روح چینی روح کا اظہار ہے۔زندگیوں کو ترجیح دینا چینی عوام کی روایتی نیک نیتی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی عوام کو اولین ترجیح دینے کی جستجو کا مظہر ہے۔

چینی رہنما شی جن پھنگ نے کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر سنجیدہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد وبا کے لیےعالمی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، اس میں عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار کی حمایت جاری رکھے گا،مختلف ممالک کے ساتھ انسداد اور علاج معالجہ کے تجربات کو شیئر کرے گا اور کمزور انسدادی صلاحیت کے حامل ممالک اور علاقوں کی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین سب سے زیادہ انسدادی سازوسامان فراہم کرنے والے ملک کا کردار ادا کرتا رہے گا اور صحت عامہ کے میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیتا رہےگا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ وبا نے انسان کو خبردار دیا ہے کہ تمام انسان ہم نصیب ہیں ،کوئی بھی ملک بڑے بحرانوں کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔اتحاد و تعاون ہی درست راستہ ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دے گا ،اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا،کثیرالجہت تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرے گا ،عالمی صنعتی و سپلائی چین کو رواں دواں رکھے گا تاکہ عالمی معیشت جلد ازجلد دوبارہ خوشحالی کے راستے پر آئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اشتراک پر مبنی عالمی انتظام و انصرام ، موثر کثیرالجہتی نظام اورمثبت علاقائی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔علاقائی تنازعات اور دہشت گردی ،موسمیاتی تبدیلی ،سائبر سیکورٹی اور حیاتیاتی سیکورٹی سمیت عالمی مسائل سے عالمی برادی کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر نمٹے گا تاکہ بنی نوع انسان کے مزید خوبصورت مستقبل کی تشکیل کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY