چینی صدر شی جن پھنگ کابین الاقوامی خدماتی تجارتی میلے میں “گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ” سے اہم خطاب

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چار تاریخ کوبین الاقوامی خدماتی تجارتی  میلے میں “گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ” میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔

چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ  گزشتہ چند ماہ کے دوران ، چینی عوام نے دوسرے ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، اور  کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرتے ہوئے اس وبا کے باعث درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاحال عالمگیر وبا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ، اور تمام ممالک کو  انسداد وبا ، معاشی استحکام اور عوام کو روزگار کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تناظر میں ، چین نے بے شمار  مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ایک ایسی بڑی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی سرگرمی کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد  عالمی خدماتی تجارت کی ترقی اور عالمگیر معیشت کی تیزی سے بحالی کو فروغ دینا ہے۔جناب شی نے امید ظاہر کی اس پلیٹ فارم کے ذریعے  تمام ممالک کے عوام خدماتی تجارت کے میدان میں نئی پیشرفت اور کامیابیوں کا مکمل اظہار کرسکیں گے اور نئی ٹیکنالوجیز  سے فائدہ اٹھا  سکیں گے۔

اس موقع پر جناب شی جن پھنگ  نے خدماتی تجارت کی ترقی کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کیں۔اول ، مشترکہ طور پر باہمی تعاون کے لئے ایک کھلا اور اشتراکی ماحول تشکیل دیا جائے۔دوم ، مشترکہ طور پر جدت کے ذریعے فعال تعاون  کو فروغ دیا جائے۔سوم ، مشترکہ طور پر باہمی سودمند اور ون۔ون  تعاون کا ماحول تخلیق کیا جائے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہچین کی سروس انڈسٹری میں بیجنگ کے ایک بہتر رہنما کردار کی خاطرچینی حکومت بیجنگ میںسروسز انڈسٹری پائلٹ زون کے قیامکی حمایت کرےگی تاکہ اس صنعت کی ترقی کے لئے مزید تخلیقی اور قابل عمل تجربات فراہم کیے جا سکیں۔

شی جنپھنگ نے آخر میں پر زور الفاظ میں کہا  کہ اچانک وبائی صورتحال نے اگرچہ کچھ وقت کے لیے ہماری ملاقات میں رکاوٹ ضرور پیدا کی ، لیکن یہ خدماتی تجارت کی ترقی کو نہیں روک سکتی ہے ، مشترکہ تعاون اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کی جستجو کے لئے ہمارے عزم اور اقدامات کو نہیں روکا جا سکتا ہے۔ آئیے ہم ایک ساتھ مل کر آگے بڑھیں ، مضبوط اقدامات کی بنیاد پر انسانی تاریخ کے اس مشکل دور سے باہرنکلیں ، اور مشترکہ طور پر دنیا کے بہتر مستقبل کا خیرمقدم کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY