سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری، 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0

کراچی : ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے تاہم اب عوام کیلئے آہستہ آہستہ خوشخبریاں آنا شروع ہو تی جارہی ہیں جیسا کہ آج پاکستان کی سٹاک ایکسچینج آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 41 ہزار 834 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ پورا دن ہی برقرار رہا جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھے 15 سال کی بلند ترین سطح پر رہا ۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 353 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے ، 100 انڈیکس اس وقت 42 ہزار 188 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔آج سٹاک مارکیٹ میں 540,763,746 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 19,545,162,178 رہی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY