ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر سماعت کل ہو گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی ہائیکورٹ میں جمع

0

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر سماعت کل ہو گی،نوازشریف کی طرف سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے،سابق وزیراعظم کی 26 جون کی میڈیکل رپورٹس بھی ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔

نوازشریف نے اسلام آبادہائیکورٹ کو صحت یابی کے فوری بعد پاکستان واپسی کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کورونا کے باعث لندن میں علاج تاخیر کاشکارہوا،ڈاکٹروں نے صحت یابی کے بعد اجازت دی توپہلی پرواز سے پاکستان آﺅں گا،پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹ اورتمام دستاویزات فراہم کیں۔

پاکستان واپس نہ آنے کے باعث ضمانت میں توسیع کافیصلہ چیلنج نہیں کر سکا،صحت یابی کے بعد واپسی تک اپیل ملتوی یانامزد نمائندے کے ذریعے سماعت کی جائے ۔

 رپورٹ میں نوازشریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ کا خط بھی شامل ہے،ڈاکٹر ڈیوڈ کے مطابق نوازشریف کو امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگربیماریاں لاحق ہیں،ڈاکٹروں کے بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو فی الحال سفر سے پرہیز کامشورہ دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here