وزیراعظم نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے اور  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پورےملک میں بارشوں سےمشکل صورتحال کاسامناہے،  موجودہ حالات میں عوام پربوجھ نہیں ڈالاجاسکتا۔ یاد رہے کہ  اوگرانےپٹرول 9روپے71پیسےمہنگاکرنےکی سمری بھجوائی تھی۔

یادرہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل نے بتایا تھا کہ   اوگرانے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2تجاویز حکومت کو ارسال کیں ،پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول ساڑھے3، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے4 روپے لٹرمہنگا کیاجائے ،پہلی تجویز میں مٹی کا تیل 2 ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 60 پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری تجویز میں پٹرول 8 روپے ،ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے،دوسری تجویز میں کہاگیا ہے کہ مٹی کا تیل4 ، لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگاکیاجائے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیاجائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY