شاداب خان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لی

0

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راﺅنڈر شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف بارش سے متاثر ہونے والے پہلے میچ میں شاداب خان نے 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی نصف سنچری کا اعزاز حاصل کیا، بے نتیجہ رہنے والے اس مقابلے میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں۔ 

شاداب خان اس سنگ میل پر پہنچنے والے پاکستان کے ساتویں کرکٹر ہیں، ان سے قبل شاہد خان آفریدی، عمر گل، سعید اجمل، محمد عامر، محمد حفیظ اور سہیل تنویر یہ کارنامہ انجام دے چکے۔شاداب خان نے یہ اعزاز 41 ویں میچ میں حاصل کیا، اس طرح وہ اس مقام پہنچنے والے تیسرے تیزرفتار پاکستانی بھی بن گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY