انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کا آج کا کھیل تاخیر کا شکار کیونکہ ۔۔۔

0

ساوتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔ انگلینڈ کے پہاڑ جیسے 583 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 273 ہی بنا سکی اور فالو آن کا شکار ہو گئی تاہم اب دوسری اننگ کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں تاہم آج بارش کے باعث ابھی تک کھیل کا آغاز ہی نہیں ہو پایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے لیکن ابھی بھی 210 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔پاکستان کی جانب سے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کیا لیکن عابد علی صرف 18 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ عابد علی نصف سینچری کے قریب آ کر اینڈرسن کی گیند پر آوٹ ہو گئے اور وہ 42 رنز تک ہی محدود ہو گئے تاہم اب ذمہ داری اظہر علی اور بابراعظم کے کندھوں پر آن پڑی ہے ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین سکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی اور 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر صرف 14 رنز بنائے، کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اظہر علی نے مشکل صورتحال میں 141 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 53 رنز بنانے کے بعد آ?ٹ ہوئے۔ 

 11 سال بعد موقع پانے والے فواد عالم بھی صرف 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط کردار بابراعظم بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے، اسد شفیق کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی، اوپنر شان مسعود 4، عابد علی 1 اور یاسر شاہ 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب ثابت ہوئے جنہوں نے 23 اوورز میں محض 56 رنز کے عورض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 2 جبکہ مارک بیس اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here