اسلام آباد : پاک افغان تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے حکومت نے اہم اقتدام اٹھاتے ہوئے کورونا کے باعث بندرگاہوں پر پھنسے 25 ہزار سے زائد کنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت امور جہاز رانی نے جرمانہ معاف کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی۔ کنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنے کی سمری کی آج ای سی سی منظوری دے گی۔
دستاویز کے مطابق کنٹینرز مالکان نے 6 ٹرمینلز کو 39 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا ہے، یہ کنٹینرز تجارتی سامان افغانستان لے کر جا رہے تھے، کنٹینرز کورونا کے باعث 24 مارچ سے 21 جولائی تک پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے رہے، منظوری کے بعد نجی ٹرمینلز کو جرمانہ معافی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔