نیب بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے، جاوید اقبال

0

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں، نیب افسران لوٹی رقم برآمد کرنے کیلئے کوششیں مزید بڑھائیں، تحقیقات کیلئے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا، نیب قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا۔

SHARE

LEAVE A REPLY