خاتون کا آپریشن، ڈاکٹرز پیٹ کے اندر ایسی چیز بھول گیا کہ دوبارہ آپریشن کرنا پڑ گیا

0

اوکاڑہ: اوکاڑہ میں زچگی کے آپریشن کے دوران سینئر ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں بڑا تولیہ بھول گیا جسے نکالنے کیلئے خاتون کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑا۔

اوکاڑہ میں چونگی نمبر 6 کے قریب نجی ہسپتال میں خاتون انعم حسین کا زچگی کا آپریشن ہوا جو سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل نے کیا۔ انتہائی سینئر ڈاکٹر ہونے کے باوجود ان کی غفلت اس وقت سامنے آئی جب وہ مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے۔

پہلے آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں درد ہونے پر اسے ساہیوال لے جایا گیا جہاں اس کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا گیا کہ اس کے پیٹ میں تولیہ موجود ہے۔ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم نے خاتون کا دوبارہ آپریشن کرکے اس کے پیٹ میں سے تولیہ نکالا۔

SHARE

LEAVE A REPLY