عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم کارناموں کی نمائش کا افتتاح

0

23 ستمبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم کارناموں کی نمائش کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کی۔
لی کھہ چھیانگ نے اپنی تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی کہ نمائش میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں بنیادی سوشلسٹ نظام کے قیام ، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جدت کی تعمیر میں حاصل کردہ عظیم کامیابیوں ، شاندار کارناموں اور قیمتی تجربوں کی مکمل عکاسی کی گئی ہے. خاص کر چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے جناب شی جن پھنگ کے زیر قیادت پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام کے حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں گزشتہ 70 سالوں میں چین میں ہونے والی حیرت انگیز تبدیلیوں کا مظاہرہ کیا گیا ہےا۔ اور واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ چین کی معاشی طاقت اور جامع قومی طاقت نے تاریخی چھلانگ حاصل کرلی ہے ، دنیا میں اہم معاشی اشاروں میں چین کی درجہ بندی میں کافی اضافہ ہوا ہے ،چینی عوام کی زندگی بہت بہتر ہوئی ہے، اور خوشحالی کے احساس میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چین کی بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور چین نے بنی نوع انسان کے امن اور ترقی کی راہ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زیادہ افراد نے اس تقریب میں شرکت کی اور نمائش دیکھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here