امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں عدم مداخلت کا ثبوت دینا چاہیے: چینی وزارت خارجہ

0

امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں اس بات کی تردید کی ہے کہ ہانگ کانگ کی افراتفری کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے۔ اس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے 31 تاریخ کو کہا کہ اگر امریکہ کسی بھی طرح ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا ثبوت دے اور اس حوالے وعدہ کرے تو چین اس کا خیرمقدم کرےگا۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں سمیت تمام چینی عوام پرامن ، مستحکم ترقی اور خوشحالی کے حامل ہانگ کانگ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ ہانگ کانگ کے امور کے بارے میں رپورٹنگ کرتے وقت ایک معروضی اور منصفانہ پوزیشن کو اپنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here