چینی صدر شی جن پھنگ نےروم میں اطالوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اسپیکرز سےالگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اطالوی ایوان زیریں کے اسپیکر روبرٹو فیکو سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ قانون سازی کے محکموں کے درمیان تبادلے اور تعاون دونوں ممالک کے بیچ دوستی کےفروغ کا ایک اہم ذریعہ ہیں . چین دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے مابین تجربے کے تبادلے کی حمایت کرتا ہے ۔
اٹلی کے ایوان بالا کی اسپیکر ایلیسا بیٹا البرٹی کسیلاٹی سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی تبادلے کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔امید ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے مفادات اور اہمیت کے حامل امور کا احترام کریں گے، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں تیسرے فریق کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولا جائےگا اور زیادہ قریبی ثقافتی تبادلوں اور مقامی تعاون کو فروغ دیا جائےگا .