چین کے صدر شی جن پھنگ نے پچیس فروری کو بیجنگ میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے چالیس سالہ تجربات نے ہمیں بتایا کہ اصلاحات، ترقی اور استحکام، قانون کی حکمرانی سےعلیحدہ نہیں ہو سکتے. اصلاحات کو فروغ دینے کے سلسلے میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔ انہو ں نےقانون سازی کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے معیار اور کارکردگی کو بلند کیا جائے ، ایک ہم آہنگ اور مستحکم معاشرتی ماحول کو فروغ دیا جائے، اور غیر ممالک سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط کو مضبوط و موثر بنایا جائے ۔