چین روسی صدر کے چین روس تعلقات سے متعلق بیان پرخراج تحسین پیش کرتا ہے : چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین روسی صدر کے چین روس تعلقات سے متعلق بیان  پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ 
روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نے حال ہی میں قومی صورتحال کے بارے میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کو بڑِی اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  روس اور چین کے تعلقات بین الاقوامی معاملات کے استحکام کے اہم عناصر ہیں  اور اقتصادی تعاون کی مثال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس کے تناظر میں گنگ شوانگ نے  کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے صدور کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین روس ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون کے تعلقات آگے بڑھتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال دونوں  ممالک کی دو طرفہ تجارت کی مالیت ایک کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز  کر گئی اور مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جو دونوں ممالک اور عوام کے لئے مفید ثابت ہو گا ۔      

SHARE

LEAVE A REPLY