بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کو حصول آزادی کیلئے متحد کر دیا ہے ،عمران خان

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کو حصول آزادی کیلئے متحد کر دیا ہے جبکہ بھارتی فوج جنگجوؤں سے نہیں بلکہ عوام سے لڑائی میں مصروف ہے دنیا بھر میں آزادی سے پیار کرنے والوں کو کشمیریوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید ہے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں نے پوری وادی میں ریلیاں نکالیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج علیحدگی پشندوں یا جنگجوؤں سے نہیں بلکہ کشمیری عوام سے لڑ رہی ہے بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم نے کشمیریوں کو آزادی کے حصول کی خاطر متحد کر دیا ہے جبکہ دنیا بھر میں آزادی سے پیار کرنے والوں کو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY