چینی صدر شی جن پھنگ کی ملک کی مختلف جمہوری جماعتوں کے نمائندوں اور غیر جماعتی شخصیات سے ملاقات

0

چین کے روایتی تہوار سے قبل چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملک شی جن پھنگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں ملک کی مختلف جمہوری جماعتوں کے نمائندوں اور غیر جماعتی شخصیات سے ملاقات کی ،اور انہیں جشن بہار کی آمد پر پرتپاک مبارک باد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ چین کی ترقی اور ملک کی کثیرالجماعتی تعاون کے نظام کی تاریخ میں ایک اہم سال ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی جمہوری جماعتوں اور تمام شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملکر ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے سلسلے میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجماعتی تعاون کا نظام چین کا خاص بنیادی سیاسی نظام ہے۔ مختلف جمہوری جماعتوں نے ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین کے حصول کے لیے اپنی منفرد خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ شخصیات اپنی صلاحیت اور برتر وسائل سے فائدہ اٹھا کر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک کے مختلف شعبوں کی ترقی اور اصلاحات کے نفاذ کیلئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریںگے اور ٹھوس کام کریں گے۔
صدر شی نے مزید کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ ملک کی مختلف جمہوری جماعتیں اور غیر جماعتی شخصیات گزشتہ ستر برسوں میں ملک کی کثیرالجماعتی نظام کے تجربات کا جائزہ لیں گے اور اس نظام کی بہتری کے لیے اپنی اپنی رائے دیں گے اور خدمات سر انجام دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here