چین کی جانب سے امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس حکمت عملی کی تردید

0

امریکہ کی جاری کردہ نیشنل انٹیلی جنس حکمت عملی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین امریکہ کے لیے سب سے بڑے خطرے ہیں ۔ اس بیان  کے پیش نظر  چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے تئیس جنوری  کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ کے مذکورہ بیان کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرد جنگ کے تصور اور لاحاصل اقدامات کو چھوڑ دے ۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین ہمیشہ پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور دفاعی پالیسی اپنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سےعالمی امن کے قیام اور عالمی ترقی کے فروغ میں اہم کردارادا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی نظم نسق کا تحفظ کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے اپیل کی کہ وہ عملی طور پر ایسے امور پر زیادہ توجہ دے کہ جن سے  چین اور امریکہ کے درمیان باہمی اعتماد و تعاون میں اضافہ ہو اور جو عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے بھی فائدہ مند ہو ں۔

SHARE

LEAVE A REPLY